اسحاق ڈار کا روسی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات ،عالمی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال
روسی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا،ترجمان


اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار اور روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے فروغ کی کوششوں میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ روس کو باہمی سہولت کے مطابق جلد از جلد دوبارہ طے کرنے پر بھی بات چیت کی۔
علاوہ ازاں اسحاق ڈار نے سرگئی لاروف کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جبکہ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل



