صدر زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ کے واقعےکی شدید مذمت
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کےاعزاز میں منعقدہ سالانہ عشائیے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھاجس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا


اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے اپنے بیان میں وائٹ ہاؤس کریسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ دہشت گردی کی ایک گھناؤنی شکل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ فائرنگ کے واقعے پر انہیں شدید افسوس ہوا، تاہم یہ جان کر اطمینان ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اور میں ان کی مسلسل سلامتی اور خیریت کی دعا کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کےاعزاز میں منعقدہ سالانہ عشائیے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھاجس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلٹن ہوٹل میں ہونیوالے عشائیے کے دوران اچانک فائرنگ سے ہال میں بھگدڑ مچ گئی ۔حملہ آور نے چار سے چھ فائر کیے۔سیکریٹ سروس اہکاروں نے امریکی صدر ، خاتون اول ،نائب صدر جے ڈی وینس سمیت کابینہ ارکان کو فوری طور پر حصار میں لےکر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ۔
تقریب میں تقریبا 2 ہزار 600 افراد موجود تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایت پر تقریب کو فوری طور پر برخاست کرکے ہوٹل کو خالی کروالیا گیا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 10 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 6 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 6 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 9 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 11 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago



