وائٹ ہاؤس میں فائرنگ مجھے ایران کے خلاف جنگ لڑنے اور جیتنے سے نہیں روک سکے گی ،ٹرمپ
مشتبہ شخص کے پاس بہت سے ہتھیار تھے، سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی، مشتبہ شخص نے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس حملہ کے بعد کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں فائرنگ مجھے ایران کے خلاف جنگ لڑنے اور جیتنے سے نہیں روک سکے گی اگرچہ میرے خیال میں اس فائرنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسی چیزیں مجھے ایران جنگ کو جیتنے سے نہیں روک سکتیں، مجھے نہیں معلوم کہ اس کا اس ایران جنگ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں اور جو کچھ میں جانتا ہوں اس کی بنیاد پر مجھے ایسا نہیں لگتا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پاگل لوگ ہیں اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے، مشتبہ شخص کے پاس بہت سے ہتھیار تھے، سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی، مشتبہ شخص نے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ اس شخص نے 50 گز دور سے حملے کی کوشش کی، ایک اہلکار کوگولی لگی مگر بُلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سےمحفوظ رہا، میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ جس اہلکارکو گولی لگی، میں نےاس سے بات کی ہے، کئی سال میں یہ پہلا موقع نہیں کہ ری پبلکنز پرحملہ ہوا، گرفتار مشتبہ حملہ آورکا تعلق کیلیفورنیا سے ہے، اہلکاروں نے بروقت اقدام کرکے ہزاروں افراد کی جانیں بچائیں، جلد معلوم کرلیں گے کہ آیا یہ واحد شوٹرتھا۔
خیال رہے کہ آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ، خاتون اول، نائب صدر کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ایک اہلکار کو گولیاں لگی ہیں جبکہ حملہ آور پکڑا گیا ہے، واقعے کے بعد صدر اور دیگر اہم شخصیات کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، ملزم انتہائی بیمار انسان ہے، ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح کے واقعات پیش آئیں۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ ڈنر کے دوران پیش آیا، جہاں صدر ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی قیادت موجود تھی جہاں ایک مسلح شخص نے تقریب کے مقام کے باہر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار زخمی ہوا، تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت 31 سالہ کول ٹوماس ایلن کے نام سے کی گئی ہے، جو کیلیفورنیا کا رہائشی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ملزم کے پاس متعدد ہتھیار موجود تھے اور اسے سیکرٹ سروس نے قابو میں لے لیا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 9 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 5 گھنٹے قبل







