آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر
تربیتی لانچ کا مقصد فوجیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق اور بہتر درستگی و بقا کے لیے شامل مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا،ترجمان


روالپنڈی:پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ فتح-II میزائل جدید ایویونکس اور اسٹیٹ آف دی آرٹ نیویگیشنل معاونت سے لیس ہے جب کہ تربیتی لانچ کا مقصد فوجیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق اور بہتر درستگی و بقا کے لیے شامل مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-II میزائل نے اپنی بہتر درستگی اور بقا کی صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ کامیاب مشق کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئرافسران کے علاوہ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ صدر پاکستان، وزیر اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 5 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago







