Advertisement

 اگرایران نےامریکی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو فوجی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید اور سخت ہو گی،ٹرمپ 

ایران کی جانب سے شرائط ماننے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں تمام ممالک کو بلا رکاوٹ رسائی دی جائے گی، جس سے خطے میں بحری آمدورفت معمول پر آ سکے گی،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 6th 2026, 5:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 اگرایران نےامریکی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو فوجی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید اور سخت ہو گی،ٹرمپ 

واشنگٹن ڈی سی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دفعہ پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکی شرائط کو تسلیم نہ کی تو اس  صورت میں شدید حملے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کی صورت میں آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر تہران طے شدہ شرائط کو قبول کر لیتا ہے تو جاری کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔

جاری بیان کے مطابق ایسی صورت میں ایپک فیوری نامی کارروائی ختم کر دی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو ایران سمیت تمام ممالک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

بیان میں صدر ٹرمپ نےمزید کہا کہ ایران کی جانب سے شرائط ماننے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں تمام ممالک کو بلا رکاوٹ رسائی دی جائے گی، جس سے خطے میں بحری آمدورفت معمول پر آ سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عالمی تجارت کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔

تاہم انہوں نے دھمکی دی اور کہا کہ اگر ان شرائط کو تسلیم نہ کیا گیا تو امریکا کی جانب سے فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی جائے گی، جو پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید اور وسیع پیمانے پر ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی صورت میں حملوں کی شدت میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔

جبکہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور دیگر دوست ممالک کی اپیل پر آبنائے ہرمز میں جاری اپنے فوجی آپریشن پروجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ مریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک طویل عرصے سے جاری ہے، جس میں علاقائی اثر و رسوخ اور سلامتی کے معاملات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی کے عالمی معیشت پر براہِ راست اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 13 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 10 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 15 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 15 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 16 گھنٹے قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement