Advertisement
پاکستان

کشمیر پریمئیر لیگ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی: شہریار آفریدی

اسلام آباد : چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارتی سازشوں کے باوجود کشمیر پریمئیر لیگ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 3 2021، 8:18 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارتی حکومت سے درخواست ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھے ، کھیل عوام کو جوڑتے ہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں، بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی سے گزارش ہے کہ کرکٹ جینٹلمین گیم ہے اسے اپنی گندی سیاست سے آلودہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کشمیری نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کریگی ۔

شہر یار آفریدی نے کہا کہ عالمی کھلاڑی ہرشل گبز اور تلکرتنے دلشان کشمیر پریمئیر لیگ میں حصہ لینے کیلئے کل پاکستان پہنچیں گے ، دونوں کھلاڑیوں ، انکے کرکٹ بورڈز اور حکومتوں کو کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی فخر زمان، شاداب خان، عثمان قادر، امام الحق اور محمد حسنین کو کشمیر پریمئیر لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردے گا ۔

Advertisement
کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا

کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا

  • 2 گھنٹے قبل
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب 

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب 

  • 26 منٹ قبل
ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر اظہارِ تشویش،اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر اظہارِ تشویش،اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ

  • 2 گھنٹے قبل
مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 40 منٹ قبل
کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں

  • ایک دن قبل
بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

  • 21 منٹ قبل
کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل 

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل 

  • 20 گھنٹے قبل
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل

  • 20 گھنٹے قبل
ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement