وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیش نظر ملک میں دوبارہ پابندیاں لگا رہے ہیں ، جبکہ پابندیوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک کے مختلف صوبوں میں نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران اسد عمر نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، لوگوں کی صحت کے ساتھ روزگار کا خیال بھی ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں احساس ہے کہ بندشوں سے عام آدمی پر بہت اثر پڑتا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم کی منظوری سے کچھ فیصلے کیے ہیں۔
مزید پڑھیں : چینی سائنسدانوں کا ڈیلٹا وائرس سے متعلق بڑا دعوی
مزید پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی بجائے آمدن کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ
این سی او سی کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیوں کے تحت مارکیٹیں 8 بجے تک کھلیں گی،ان ڈور ڈائننگ بند رہے گی، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں ڈلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت موجود رہے گی۔ جبکہ ہفتے میں دو دن کاروبار بند رہیں گے۔ مارکیٹوں میں چھٹی کس روز کرنی ہے یہ فیصلہ صوبے کریں گے، پبلک ٹرانسپورٹ کو دوبارہ 70 فیصد سے 50 فیصد پر لے کر آرہے ہیں، دفاترمیں بھی 50 فیصدعملہ کام کرے گا۔ ملک بھر میں کل سے بازار آٹھ بجے تک کھلیں گے۔
فیصلےکا اطلاق راولپنڈی ، لاہور ، فیصل آباد ، ملتان پر ہوگا جبکہ پابندیوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 18 منٹ قبل
بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
- 2 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 6 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 15 منٹ قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 3 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل