Advertisement

سری لنکا نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی

یہ سیریز پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلی جائے گی جس کا مقصد آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے، رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 6th 2026, 10:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سری لنکا نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی

کولمبو:پاکستان میں متوقع سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے سری لنکا نے شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ایونٹ کے انعقاد کی تیاریاں تیز کر دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سہ ملکی سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم، سری لنکا کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلی جائے گی جس کا مقصد آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس سیریز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے اور تمام بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ سیریز رواں سال اکتوبر تا نومبر کے دوران پاکستان میں کھیلی جائے گی جبکہ میچز کے لیے لاہور اور کراچی کو ممکنہ وینیوز کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔  

مزید بتایا گیا ہے کہ سری لنکن ٹیم اس دورے کے دوران محدود اوورز سیریز سے قبل ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل سکتی ہے جبکہ بعد میں ٹیسٹ سیریز بھی شیڈول کا حصہ بن سکتی ہے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی سہ ملکی سیریز کی کامیاب میزبانی کر چکا ہے اور یہ مجوزہ سیریز عالمی کپ سے قبل ٹیموں کے لیے اہم تیاری ثابت ہوگی۔

Advertisement
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 16 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 days ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • a day ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 days ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 days ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 20 hours ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 21 hours ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • a day ago
Advertisement