Advertisement

امریکی صدر کو بڑا جھٹکا،عدالت نے ٹرمپ کا 10 فیصد عالمی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

ٹرمپ انتظامیہ نے 1974 کے ٹریڈ ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کا غلط استعمال کیا، صدر کو اس نوعیت کے وسیع پیمانے پر عالمی ٹیرف نافذ کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا،عدالت

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 8th 2026, 2:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی صدر کو بڑا جھٹکا،عدالت نے ٹرمپ کا 10 فیصد عالمی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

واشنگٹن ڈی سی: امریکا کی تجارتی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے عائد کردہ 10 فیصد عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قراردیدیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس عدالت نے اپنے 2-1 کے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 1974 کے ٹریڈ ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کا غلط استعمال کیا اور صدر کو اس نوعیت کے وسیع پیمانے پر عالمی ٹیرف نافذ کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔

رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد تجارتی اور کاروباری حلقوں میں اسے ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ ٹیرف فروری 2026 میں تقریباً تمام درآمدی اشیا پر عائد کیے گئے تھے۔ عدالت کے مطابق امریکا کو ایسا سنگین معاشی یا تجارتی بحران درپیش نہیں تھا جو قانون کے تحت ان اقدامات کا جواز فراہم کرتا۔جبکہ اس سے قبل بھی ٹرمپ دور میں عائد کیے گئے متعدد تجارتی اقدامات ماضی میں بھی عدالتی چیلنجز کا سامنا کرتے رہے ہیں۔

Advertisement
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • ایک دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 5 گھنٹے قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • ایک دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 4 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • ایک دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement