دورے کے دوران وزیراعظم چینی صدر ژی جن پنگ اور اپنے ہم منصب وزیراعظم لی چیانگ سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، ذرائع


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ کے دوران چین کا اہم سرکاری دورہ کرنے کا امکان ہے، جس کے لیے تاریخوں اور ملاقاتوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ 23 سے 25 مئی تک متوقع ہے، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر ژی جن پنگ اور اپنے ہم منصب وزیراعظم لی چیانگ سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے،ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان “آئرن کلاڈ” اسٹریٹجک شراکت داری اور سی پیک (CPEC) کے تحت جاری تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی جانب سے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریبات میں شرکت بھی متوقع ہے۔اس دورے کی اہمیت اس لحاظ سے بھی بڑھ گئی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس دورے سے دو طرفہ اقتصادی روابط اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نئی تقویت ملے گی۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 14 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 20 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 15 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 20 hours ago



