پاک افواج کا افغان بارڈر پر تاریخی آپریشن، فتح کی داستان، جرات کے نشان کا ٹیزر ریلیز
آپریشن کے دوران پاک افواج نے انتہائی مہارت سے خوارج کی بڑی تشکیل کو گھیر کر موثر کارروائی کی اور 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا


راولپنڈی:پاک افواج نے افغان بارڈر پر ایک تاریخی اور فیصلہ کن آپریشن کی تفصیلات پر مبنی نیا ٹیزر فتح کی داستان، جرات کے نشان جاری کر دیا ہے، جسے عوامی و عسکری حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کی آمد سے قبل پاک فوج کے ایمان، بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت پر مبنی سیریز جرات کے نشان کا دلوں کو چھو لینے والا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا ہے، جو قوم کے حوصلے اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سیریز کی حالیہ قسط میں اپریل 2025 کے دوران پاک فوج کی 25 سے 27 اپریل تک کی گئی تاریخی اور جرات مندانہ کارروائی کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کی بڑی تشکیل کے خلاف موثر آپریشن کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق خوارج کے ایک بڑے گروہ نے ڈیورنڈ لائن پر باڑ کاٹ کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے جدید انٹیلیجنس، ڈرون ٹیکنالوجی اور زمینی کارروائی کے ذریعے دشمن کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
آپریشن کے دوران پاک افواج نے انتہائی مہارت سے خوارج کی بڑی تشکیل کو گھیر کر موثر کارروائی کی اور 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
ذرائع کے مطابق محدود تعداد میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اور تمام آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔
عسکری حلقوں کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی حکمت عملی میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ ان ہیروز کی بہادری اور قربانی کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 15 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 14 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 20 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 20 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago



