Advertisement
علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں “معرکہ حق اسکوائر” کا افتتاح کر دیا

سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کے اربن کلچر کو تبدیل کر دے گا اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرے گا،مریم نواز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 10th 2026, 6:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں “معرکہ حق اسکوائر” کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں “معرکہ حق اسکوائر” کا افتتاح کر دیا۔ جبکہ سگنل فری راولپنڈی منصوبے کے تحت 179 دنوں میں 5 انڈرپاسز، 2 اوورہیڈ اور پیڈسٹرین برج مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا گیا۔

صوبائی حکام کے مطابق 190 دن میں مکمل ہونے والا راولپنڈی کا یہ منصوبہ 179 دن میں مکمل کیا گیا۔ جسے پاکستان کا پہلا منفرد اور تیز رفتار انفراسٹرکچر پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ کچہری چوک کو تاریخی دن کی مناسبت سے “معرکہ حق اسکوائر” کا نام دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منصوبے کی نقاب کشائی کے بعد دعائے خیر کی۔ جبکہ سگنل فری کوریڈور، اوور ہیڈ برج اور دیگر شاہراہوں کا دورہ بھی کیا۔

صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سگنل فری کوریڈور سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گی۔ جبکہ “معرکہ حق اسکوائر” میں جدید طرز کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق روات سے موٹروے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں۔ جبکہ تیسرا مرحلہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 9 انڈر پاسز اور 3 فلائی اوورز تعمیر کیے جائیں گے۔ جبکہ ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈرپاسز بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کے اربن کلچر کو تبدیل کر دے گا اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرے گا۔

Advertisement
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • a day ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 days ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 4 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • a day ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 4 hours ago
Advertisement