Advertisement
علاقائی

 پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم نواز

آج کے دن دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ دیکھتا اور ہاتھ ملتا رہ گیا، وزیراعظم کو بھی سلام جس نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا،مریم نواز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 10th 2026, 6:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے25کروڑعوام ’ بنیان مرصوص‘ ہیں، ملک کی سلامتی اورتحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں واہگہ باڑدر پر’’جشنِ معرکۂ حق‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے بھی ریڈلائن کراس کرنے کی کوشش پاکستان نے اُس کا غرور خاک میں ملا دیا۔

تقریب سے خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں، پاک فوج کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کے والدین نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے جان کانذرانہ دینا پڑے تو دریغ نہ کرنا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہمیں اپنے شہدا پرفخر ہے، نوازشریف کو بھی سلام جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایاممریم نواز نے کہا کہ شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے پاکستانیوں کی امانت کی بہترین طریقے حفاظت کی، پاکستان کے 25 کروڑ عوام ’بنیان مرصوص‘ ہیں۔

اپنے خطاب میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن اور سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، آج کے دن دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ دیکھتا اور ہاتھ ملتا رہ گیا، وزیراعظم شہبازشریف کو بھی سلام جس نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جے ایف تھنڈر اور میزائل نوازشریف کے بنائے ہوئے ہیں، پرامید ہوں کہ پاکستان کامیاب ہو کر رہے گا، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر جنگ جیتی ہے،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جو ممالک پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرتے تھے وہی آج تعریف کر رہے ہیں۔

Advertisement
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement