پاکستان نے چین میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا،وزیرخزانہ کی مبارکباد
ا بانڈ کے کامیاب اجرا سے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،دنیا کا پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور خودمختار مالی ساکھ پر اعتماد مضبوط ہوا ہے،وزیر خزانہ


پاکستان نے چین میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا،پاکستان نے 1.75 ارب یوآن کے بانڈز پیش کیے۔
تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاروں کی طرف سے 8.8 ارب یوآن کی پیشکش موصول ہوئی،پانڈا بانڈ چینی کرنسی یوآن میں جاری کیا گیا۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پانڈا بانڈ کے اجرا کو تاریخی کامیابی قرار دیا،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا کامیاب اجرا تاریخی کامیابی ہے،پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کو عالمی سرمایہ کاروں کی غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔
بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پانڈا بانڈ کے کامیاب اجرا سے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،دنیا کا پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور خودمختار مالی ساکھ پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانڈکا اجرا، پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں مضبوط واپسی کا مضبوط اشارہ ہے،اس تاریخی کامیابی سے عالمی اقتصادی و مالیاتی روابط کا نیا باب کھل گیا ہے۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پانڈا بانڈ اجرا پاکستان کے اقتصادی سفر میں اہم سنگ میل ہے،عالمی سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل پاکستان کی معاشی تبدیلی کا اعتراف ہے،پاکستان کی اصلاحاتی رفتار نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کر لیا ہے،پانڈا بانڈ اجرا سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 18 minutes ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 8 minutes ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 5 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago






