Advertisement

امید ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا،پاکستان کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں،مارکو روبیو

  دیگر ممالک کے بھی اپنے مفادات اور مسائل موجود ہیں تاہم پاکستان نے اس پورے معاملے میں بہترین کردار ادا کیا ہے، مارکو روبیو 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 22nd 2026, 8:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امید ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا،پاکستان کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں،مارکو روبیو

اسٹاک ہوم:امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے جس کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پاجائے گا، تہران اپنے جوہری عزائم کو ترک اور آبنائے ہرمز کھول دے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن میں نیٹو کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد مارکو روبیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن ہم ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

قطری وفد کے تہران پہنچنے سے متعلق سوال پر مارکو روبیو نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان ہی اہم ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ممالک کے بھی اپنے مفادات اور مسائل موجود ہیں تاہم پاکستان نے اس پورے معاملے میں بہترین کردار ادا کیا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران جارہے ہیں اور ہم ان سے مستقل رابطے میں ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران کے مؤقف پر شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے ’ٹولنگ سسٹم‘ متعارف کروانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی نظام ناقابلِ قبول ہوگا اور کسی بھی ملک کو یہ نظام قبول نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ امریکا اور اس کے اتحادی ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں تہران جوہری عزائم ترک کرے اور آبنائے ہرمز بھی کھلی رہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران اس بحری گزرگاہ کو کھولنے سے انکار کرتا ہے تو اس کے لیے ایک ’پلان بی‘ ہونا ضروری ہے۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 18 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 5 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement