Advertisement

سی ٹی ڈی کا بنوں میں کامیاب آپریشن،8 خارجی جہنم واصل، 2 اہلکار شہید

پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، لواحقین سے دلی ہمدردی ہے،محسن نقوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 23rd 2026, 3:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی ٹی ڈی کا بنوں میں کامیاب آپریشن،8 خارجی جہنم واصل، 2 اہلکار شہید

بنوں:محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی ) اور پولیس نے بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 8 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے آپریشن علی الصبح شروع کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 10کلوگرام وزنی دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے،حکام کے مطابق آپریشن کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 3 جوان زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔

علاوہ ازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس اورسی ٹی ڈی کی بہادری اور پروفیشنل ازم کو سراہا کہ بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 7 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 11 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 16 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 16 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 17 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
Advertisement