Advertisement
پاکستان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف چین کے صدر شی جنپنگ سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی اپنے چینی ہم منصب لی چیانگ سے بھی ملاقات ہوگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر May 23rd 2026, 3:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراطلاعات عطا تارڑ، وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے کا آغاز صوبہ ژیجیانگ کے شہر ہانگژو سے کر رہے ہیں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ محمد شہباز شریف سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے منعقدہ بزنس فورم اور معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازاں چینی کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعظم تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اسی طرح دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیرِ اعظم بیجنگ کیلئے روانہ ہونگے۔ بیجنگ میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف چین کے صدر شی جنپنگ سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی اپنے چینی ہم منصب لی چیانگ سے بھی ملاقات ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں سیاسی،معاشی اور تزویراتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کی قیادت کی خصوصی توجہ پاکستان۔چین اقتصادی راہداری کی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، زرعی جدیدکاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی روابط پر مرکوز ہوگی۔ بیجنگ میں قیام کے دوران معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان بھی وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک ایسے موقع پر چین کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ملک اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم کی شرکت اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا دورہء چین پاکستان چین تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا جس میں بالخصوص سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون میں اضافہ شامل ہے۔

یہ دورہ پاکستان۔چین سدابہار تعاون پر مبنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مستقبل کے وژن کو آگے بڑھانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 8 hours ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 8 hours ago
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 4 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 8 hours ago
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 2 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 2 days ago
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 5 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 2 days ago
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 2 days ago
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 5 hours ago
Advertisement