بنوں :سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 2 خارجی کمانڈروں سمیت 16 دہشتگردجہنم واصل
علاقے میں خوف ودہشت پھیلانے والا خوارجی سرغنہ زمری نوراورافغان خوارجی سرغنہ عبداللہ سعید کو آپریشن کے دوران مارا گیا،سیکیورٹی ذرائع


بنوں: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پاک فوج ، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے2 اہم ترین خوارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت گرد وں کوجہنم واصل کر دیاجبکہ 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، پولیس سمیت دیگر سکیورٹی ادارے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز پوری شدت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔جس کے پیش نظر بنوں کے علاقے میریان میں پاک فوج، سی ٹی ڈی اورپولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا، 2 اہم ترین خوارجی سرغنوں سمیت 16 خوارجی جہنم واصل کردیئے گئے۔
ذرئع نے بتایا کہ علاقے میں خوف ودہشت پھیلانے والا خوارجی سرغنہ زمری نوراورافغان خوارجی سرغنہ عبداللہ سعید کو آپریشن کے دوران مارا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی کٹھن آپریشن میں پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارج کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس کے دو اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، شہید کانسٹیبل وحید اللہ خان اورنوراللہ خان کی نمازِجنازہ پولیس لائنزبنوں میں سرکاری اعزازکے ساتھ ادا کی گئی، نمازِجنازہ میں اعلیٰ سول وعسکری حکام،علاقہ عمائدین اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بدستور مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، آخری خوارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 3 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 11 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 15 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 15 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 6 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 3 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago




