Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی ، 11 خوارجی جہنم واصل 

ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، یہ خارجی علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 24th 2026, 6:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی ، 11 خوارجی جہنم واصل 

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 11 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔

ترجمان کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 11 امن دشمن جہنم واصل کردیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، یہ خارجی علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں میں چھپے ہوئے خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور قومی ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور کردہ ویژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف انتھک مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 5 منٹ قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
Advertisement