ایرانی پاسداران انقلاب کا ہرمز سے ایک امریکی کارگو جہاز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ
ایرانی حکام کے مطابق ان میں سے ایک جہاز کو روک لیا گیا، جبکہ باقی 3 جہاز ایرانی کارروائی کے بعد واپس اپنی سمت تبدیل کرکے لوٹ گئے


تہران:ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی کمپنی سے منسلک کارگو جہاز کو تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق مذکورہ کارگو جہاز کو سمندری ٹرانزٹ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں روکا گیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جہاز کو سمندری ٹرانزٹ قوانین اور ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں روکا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی سرپرستی یا نگرانی میں 4 تجارتی آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ایرانی حکام کے مطابق ان میں سے ایک جہاز کو روک لیا گیا، جبکہ باقی 3 جہاز ایرانی کارروائی کے بعد واپس اپنی سمت تبدیل کرکے لوٹ گئے۔
ایرانی میڈیا پر جہاز کی فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے یہ جہاز امریکی کمپنی کا ہے۔ جن میں تیز رفتار ایرانی گشتی کشتیوں کو ایک بڑے تجارتی جہاز کے گرد نقل و حرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تاہم جہاز کی ملکیت، اس کے پرچم، عملے اور کارگو کی نوعیت سے متعلق تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔ آزاد ذرائع سے بھی تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب امریکی حکومت، امریکی بحریہ یا امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اس واقعے پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خلیج فارس میں ایران اور امریکی افواج کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 5 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 5 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 5 hours ago





