Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی گلگت بلتستان میں پرامن اور شفاف انتخابات پر عوام کو مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 8th 2026, 6:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی گلگت بلتستان میں پرامن اور شفاف انتخابات پر عوام کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور انتخابات کے انعقاد پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارکباد پیش کی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹیم نے بھرپور محنت کی، جس پر وہ شاباش کی مستحق ہے۔

علاوہ ازاں اپنے بیان میں انہوں نے گلگت بلتستان کے تمام کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کی اور سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت پر عوام کو خصوصی تحسین کا مستحق قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پرامن اور شفاف انتخابات اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پرامن انتخابات کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا، جس پر وہ شاباش کے مستحق ہیں۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 17 گھنٹے قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 21 گھنٹے قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 4 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 دن قبل
Advertisement