مری: سیاحوں کی وین میں ٹریفک حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی،10 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے اس حادثے میں آگ لگنے کے باعث جانی نقصان ہوا ہے،ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں ،ترجمان موٹروے پولیس


مری: پنجاب کے سیاحتی مقام مری ایکسپریس وے پرایک انتہاائی افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ مری کے علاقے ’کھجٹ‘ کے مقام پر اچانک سیاحوں کی وین الٹ گئی اور وین میں آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ 13 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو پمزاسلام آباد منتقل کیاجارہا ہے،حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے اس حادثے میں آگ لگنے کے باعث جانی نقصان ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 9 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 10 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل







