Advertisement
پاکستان

ملک میں معاشی استحکام آ چکا،  حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ 

ماضی میں ایوان میں ہنگامہ آرائی، دستاویزات پھاڑنے اور احتجاجی رویئے بھی دیکھے گئے۔ اپوزیشن کو حکومت کے مثبت اقدامات کی تعریف کرنی چاہیے،عطا تارڑ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 14th 2026, 6:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں معاشی استحکام آ چکا،  حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا ہے۔ جبکہ ملک میں میکرو اکنامک استحکام آ چکا ہے، جسے اپوزیشن کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق فاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوری روایات کی امین ہے۔

 تاہم ماضی میں ایوان میں ہنگامہ آرائی، دستاویزات پھاڑنے اور احتجاجی رویئے بھی دیکھے گئے۔ اپوزیشن کو حکومت کے مثبت اقدامات کی تعریف کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 50 ہزار روپے ماہانہ تک آمدن رکھنے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

 جبکہ 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح صرف ایک فیصد مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں معیشت کو سنبھالا اور ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاستی مفاد میں سیاسی قربانیاں دیں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا تھا جب زرمبادلہ کی صورتحال غیر مستحکم تھی، درآمدی کاروبار متاثر ہو رہا تھا اور لیٹر آف کریڈٹ کھولنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ شرح سود کم ہوئی ہے اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ ملکی اداروں اور سیکیورٹی قیادت کی کاوشوں نے بھی استحکام کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بجٹ پر تنقید اور احتجاج اپوزیشن کا حق ہے۔ تاہم مثبت اقدامات کو بھی تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان مستقبل میں ایک مضبوط اور مستحکم معیشت کے طور پر دنیا کے سامنے ابھرے گا۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 3 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 5 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 3 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 19 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 6 hours ago
Advertisement