وویمنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان کے پاس تجربہ کار اسپنرز اور تیز گیند باز موجود ہیں جو میچ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،کپتان فاطمہ ثناء


برمنگھم میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء سے ہاتھ نہیں ملایا، جس پر شائقین کرکٹ کی توجہ مرکوز رہی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے انتہائی سازگار دکھائی دے رہی ہے، اسی لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ورلڈ کپ سے ٹیم کو بہت زیادہ اعتماد ملا ہے اور کھلاڑیاں اس اہم مقابلے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔
دوسری جانب اس موقع پر پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے بھی پچ کو بیٹنگ کے لیے موزوں قرار دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے پاس معیاری بولنگ اٹیک موجود ہے اور کوشش ہوگی کہ بھارتی ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھا جائے۔
کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس تجربہ کار اسپنرز اور تیز گیند باز موجود ہیں جو میچ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے لیے میدان میں اترے گی۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل


