کسان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور زرعی شعبے کے لیے مزید عملی ریلیف اقدامات کیے جائیں تاکہ ملکی زرعی پیداوار متاثر نہ ہو


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں زرعی شعبے کی معاونت اور چھوٹے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے “زرخیز اسکیم” کے تحت 300 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے تقریباً ساڑھے 7 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ زرعی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور کسانوں کے مالی مسائل میں کمی آئے۔
جاری دستاویزات کے مطابق حکومت نے زرعی مشینری پر 5 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے جبکہ 12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کے لیے 1500 روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔جبکہ کھاد کی قیمتوں میں استحکام اور کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے کھاد تیار کرنے والی فیکٹریوں کے لیے 20 ارب روپے کا خصوصی پیکیج بھی بجٹ کا حصہ ہے۔
اسی طرح زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کے لیے 3 ارب روپے جبکہ وزیر اعظم یوتھ بزنس اور زرعی پروگرام کے لیے 20 ارب روپے رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر کے کاشتکاروں نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبے کو درپیش مسائل کا خاطر خواہ حل پیش نہیں کیا گیا۔ کسانوں کا مؤقف ہے کہ ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے سے زرعی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کسان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور زرعی شعبے کے لیے مزید عملی ریلیف اقدامات کیے جائیں تاکہ ملکی زرعی پیداوار متاثر نہ ہو۔
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 3 days ago
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- a day ago

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 3 days ago
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 3 days ago

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 days ago

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 3 days ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 5 days ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 3 days ago
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 days ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 5 days ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 5 days ago


