Advertisement
پاکستان

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

ایئر ہیڈ کوارٹرز میں طیارے کے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jun 15th 2026, 2:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:مردان کے قریب پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والوں میں فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی شامل ہیں۔ شہید فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ کا تعلق پاک فضائیہ سے تھا جبکہ ان کے ہمراہ جامِ شہادت نوش کرنے والے دوسرے پائلٹ لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کا تعلق پاکستان نیوی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں طیارے کے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارے کے اس المناک حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، سروسز چیفس اور پاک افواج کی جانب سے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک افواج کی قیادت نے شہدا کے پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مردان کے قریب پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے ان بہادر سپوتوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ حادثے میں شہید ہونے والے دونوں جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں اور فلائٹ لیفٹیننٹ قاسم اور لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کے غمزدہ اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے کیونکہ دفاعِ وطن کے لیے ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیاں بے مثال ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہدا کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے ان بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Advertisement
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 2 دن قبل
لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

  • 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 2 دن قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 2 دن قبل
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

  • 3 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'،  عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

  • 3 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

  • 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
Advertisement