روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق
ٹی یو-22 روسی فضائیہ کے اہم طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں میں شمار ہوتا ہے اور مختلف دفاعی مشنز میں استعمال کیا جاتا ہے


ماسکو:روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ایک تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ روسی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا، روسی وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بمبار طیارہ معمول کی ٹریننگ فلائٹ پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی اور ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، طیارے میں سوار عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور انہیں بروقت بحفاظت نکال لیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ تکنیکی خرابی سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ٹی یو-22 روسی فضائیہ کے اہم طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں میں شمار ہوتا ہے اور مختلف دفاعی مشنز میں استعمال کیا جاتا ہے، حادثے کے بعد روسی حکام نے مزید تفصیلات جلد جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 28 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 25 منٹ قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 15 منٹ قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 دن قبل

