ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ
ہرمز طویل عرصے کے لیے بغیر کسی فیس کے کھولی جائے گی تاہم اس حوالے سے اہم تکنیکی نکات پر بات چیت جاری ہے اور ہم مل کر اس کا حل نکالیں گے‘جے ڈی وینس


واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور متعدد جہاز تیل کی کھیپ لے کر اس اہم بحری گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جہاز حرکت کرنا شروع ہوگئے ہیں اور ان میں سے بہت سے تیل سے لدے ہوئے ہیں جو آبنائے ہرمز سے باہر آ رہے ہیں۔
ٹرتھ سوشل پرجاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ جہاز جنوبی ہائی وے کے راستے سفر کررہے ہیں، جو مکمل طور پر محفوظ، پرسکون اور بہترین حالت میں ہے جب کہ امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جنوبی ہائی وے کے علاوہ بھی سفر کے دیگر راستے موجود ہیں تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
آبنائے ہرمز جلد بغیر ٹول فیس کے کھلنے کی توقع ہے،جے ڈی وینس
دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق معاہدے کا متن رواں ہفتے جاری ہونے کی امید ہے جب کہ معاہدے کی تفصیلات پر مزید مذاکرات جاری رہیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا کو توقع ہے کہ یہ اہم آبی گزرگاہ طویل مدت کے لیے بغیر کسی فیس کے کھلی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہماری توقع ہے کہ آبنائے ہرمز طویل عرصے کے لیے بغیر کسی فیس کے کھولی جائے گی تاہم اس حوالے سے اہم تکنیکی نکات پر بات چیت جاری ہے اور ہم مل کر اس کا حل نکالیں گے‘۔نائب امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا کیال ہے کہ اسرائیل میں بھی کچھ حلقے اس معاہدے کو پسند کررہے ہیں۔
جے ڈی وینس کے مطابق معاہدے پے دستخط کے موقع پر ایران کی نمائندگی ایرانی وزیر خارجہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کریں گے جب کہ یہ تقریب جمعے کو سوئٹزرلینڈ میں متوقع ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ تقریب میں امریکا کی نمائندگی کون کرے گا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 دن قبل

