Advertisement

امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ

ایران کے ساتھ معاہدہ منصفانہ ہے، معاہدہ کامیاب ہونا چاہیے، توقع ہے ایران ڈیل کا دوسرا مرحلہ آسان ہو گا،امریکی صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 16th 2026, 5:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا ، حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہئے،ٹرمپ

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود ہی  نہ ہوتا، انہوںنے کہا کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے قطر کے امیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا، ایران جوہری ہتھیار بنانے سے صرف 2 ہفتے کی دوری پر تھا۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ منصفانہ ہے، معاہدہ کامیاب ہونا چاہیے، توقع ہے ایران ڈیل کا دوسرا مرحلہ آسان ہو گا۔

روس یوکرین کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، روس کو چاہیے کہ وہ بھی یوکرین کے ساتھ معاہدہ کر لے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کے سامنے دیوار ہے، ایران کے پاس اب معقول قیادت ہے، اس کے ساتھ معاہدہ برقرار رہ سکتا ہے۔ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو جہنم ڈھا دیں گے۔

ٹرمپ نے امریکا کے ایران میں سرمایہ کاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران میں کوئی پیسہ نہیں لگائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنان کی جنگ کو نسبتاً معمولی تنازع سمجھتا ہوں، نیتن یاہو سے اچھے تعلقات ہیں، اسرائیل کو تجویز دی ہے کہ حزب اللّٰہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپی جائے، اب نیتن یاہو کو لبنان کے معاملے میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

Advertisement
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 4 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 6 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 21 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 4 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • an hour ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 7 hours ago
Advertisement