امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے، سیکیورٹی ذرائع
بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اگر کسی نے ملنا ہے تو سیاستدانوں نے ملیں، نو مئی کرنے اور کرانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک کوئی محفوظ نہیں،ذرائع


راولپنڈی: سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی سفارتی فتح ہے، ہیڈ لائن ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے،معاہدے میں پاکستان کا کردار ثالث کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہےکہ مشرق وسطیٰ میں امن ہو،19تاریخ کوجنیوامیں ایران امریکا امن معاہدے پردستخط ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاک ایران مذاکرات میں پیچیدہ معاملات کوحل کیا جارہا ہے،بطور ثالث اس معاملے کی ضروریات کو مکمل کیا ہے،مذاکرات کےنکات کوخفیہ رکھنا ضروری تھا،ان مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس معاملہ میں فیلڈ مارشل کی دلچسپی خطہ میں امن کے لیے ہے، اگر پاکستان معاملہ میں نہ پڑتا تو مسلم دنیا میں یہ جنگ کون رکوا سکتا تھا، فیلڈ مارشل نے جو بیڑا اٹھایا ہے اس کا ادراک دنیا کو ہو رہا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ا اگر پاکستان معاملہ میں نہ پڑتا تو مسلم دنیا میں یہ جنگ کون رکوا سکتا تھا ، فیلڈ مارشل نے جو بیڑا اٹھایا ہے اس کا ادراک دنیا کو ہو رہا ہے، یہ جنگ مسلم دنیا پر مسلط ہو چکی تھی ،فیلڈ مارشل نے حکمت عملی سے معاملہ حل کرایا۔ذرائع نے کہا کہ خطہ میں امن کے لیے قطر،سعودی عرب اور مصر کی لیڈر شپ کو بھی کریڈٹ جاتا ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کوئی نہیں آسکتا ، ہمارے یو اے ای سے برادرانہ تعلقات ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک پیچیدہ ایشو تھا جسے ہم ڈیل کررہے ہیں، آزاد کشمیر کی صورتحال کے پیچھے ایک بھیانک ایجنڈا ہے ، تحریک چلانے والوں کے مطالبات مان کر بہت زیادہ رعایت دی، ریاست اب بھی بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دفاعی بجٹ کا بڑا حصہ تنخواہوں اور ضروری اخراجات میں نکل جاتا ہے، خریداری اور ڈویلپمنٹ کے لیے دفاعی بجٹ میں رقم ہی نہیں بچتی۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اگر کسی نے ملنا ہے تو سیاستدانوں نے ملیں، نو مئی کرنے اور کرانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک کوئی محفوظ نہیں۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 25 minutes ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 21 minutes ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 hours ago


