اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی دستخط کیے ہیں


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی دستخط کیے ہیں۔
وزیراعظم نے اس سے قبل ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور پہلے مرحلے میں ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا اور امریکہ فوری طور پر بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، شریک ثالث قطر کے تعاون سے، کل سوئٹزرلینڈ میں اس تاریخی معاہدے کو یادگار بنانے اور تکنیکی سطح کے مذاکرات کے آغاز کے حوالے سے ایک سرکاری تقریب کی میزبانی کرے گا۔
I am honoured to announce that the historic ‘Islamabad Memorandum of Understanding’ has been electronically signed today between the United States of America and the Islamic Republic of Iran. The Memorandum has been signed by honourable Presidents of both the countries and also…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 18, 2026
شہباز شریف نے تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پہنچنے پر امریکی اور ایرانی رہنماؤں کو بھی سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئیں جس میں وہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کررہے ہیں۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 8 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل






