مریم نواز کے ویژن کے تحت عظمیٰ بخاری فنکاروں کی بہتری اور کلچر کو فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہیں،شازیہ رضوان
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فلم سپورٹ فنڈز کا اجراء کوئی معمولی بات نہیں آنے والے وقت میں انشاء اللہ ہماری فلم انڈسٹری کا ایک نیا دور شروع ہوگا،شازیہ رضوان


لاہور:پارلیمانی سیکرٹری کلچر اینڈ انفارمیشن پنجاب شازیہ رضوان نے کہا ہے کہ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری اور ہم سب فنکاروں کی بہتری اور کلچر کو فروغ دینے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بجٹ میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سٹی پراجیکٹ کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے اور فنکاروں کے امدادی فنڈز میں بھی سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت فنکاروں اور فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کس قدر کوشاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فلم سپورٹ فنڈز کا اجراء کوئی معمولی بات نہیں آنے والے وقت میں انشاء اللہ ہماری فلم انڈسٹری کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔
بعد ازاں ارلیمانی سیکرٹری کلچر اینڈ انفارمیشن پنجاب شازیہ رضوان کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں صحافی برادری نے بھی شرکت کی ۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 8 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 11 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل









