تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان یہ معاہدہ طلبہ کی تعلیمی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے


لاہور: تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق مگر ذہین طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد معیاری تعلیم تک رسائی، طلبہ کی معاونت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
مفاہمتی یادداشت پر چیئرپرسن تعبیر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد سرویا اور چیئرپرسن کِٹاس کالج ڈاکٹر نظام الدین نے دستخط کیے۔ اس موقع پر تعبیر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرز طارق عظمت اور عمران شاہ بھی موجود تھے۔
اس شراکت داری کے تحت کِتاس کالج نے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی پیشکش کر کے ایک قابلِ تحسین قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام کِتاس کالج کی سماجی ذمہ داری، تعلیمی خدمت اور نوجوان نسل کی ترقی کے عزم کا واضح اظہار ہے۔
.webp)
تعبیر فاؤنڈیشن نے کِٹاس کالج کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی تعاون سے ان طلبہ کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جو قابلیت اور محنت رکھتے ہیں مگر مالی مشکلات کے باعث اپنی تعلیم جاری رکھنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔
تقریب کے موقع پر دونوں اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ تعلیم معاشرتی ترقی اور قومی خوشحالی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق طلبہ کی معاونت کے ذریعے نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی جانب رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان یہ معاہدہ طلبہ کی تعلیمی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل


