Advertisement
علاقائی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

دانا سر کے خطرناک پہاڑی موڑ پر المناک حادثہ، صدرِ مملکت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہارِ افسوس، تحقیقات کا حکم

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 3rd 2026, 5:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی نیو مہران کوچ جمعہ کے روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سرحد پر واقع دانا سر (شیرانی۔ژوب ہائی وے) کے خطرناک پہاڑی مقام پر گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوچ کوئٹہ سے 36 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، تاہم راستے میں ایک خراب ہونے والی دوسری بس کے مسافروں کو بھی اس میں سوار کر لیا گیا، جس کے بعد حادثے کے وقت کوچ میں مجموعی طور پر 48 افراد موجود تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتاری کے دوران خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کوچ کا اسٹیئرنگ فیل ہوگیا، جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کوچ سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو1122،ضلعی اتظامیہ، فرنٹیئر کوراور دیگر امدادی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالا۔ زخمیوں کو ژوب ٹراما سینٹر، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ شیرانی اور قریبی اضلاع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 8 افراد میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی ولی خان کاکڑ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انتظامیہ شناختی کارڈز، موبائل فونز اور بس کے مسافروں کے ریکارڈ کی مدد سے لاشوں کی شناخت کر رہی ہے، جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میتیں سرکاری ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جائے گا اور امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

Advertisement
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 11 گھنٹے قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • ایک دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 11 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 6 گھنٹے قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • ایک دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 6 گھنٹے قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • ایک دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • ایک دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • ایک دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 3 دن قبل
Advertisement