Advertisement

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

مریکی محکمہ خارجہ کے دیے گئے بیان کے مطابق پاکستانی عوام نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران دہشت گردی کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jul 3rd 2026, 6:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکا دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف اسلام آباد کی کوششوں کو اہم قرار دیتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے دیے گئے بیان کے مطابق پاکستانی عوام نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران دہشت گردی کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے، اس لیے پاکستان کو اپنی سرزمین، شہریوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق یہ اقدامات ملک میں دہشت گرد حملوں، خصوصاً سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے واقعات کے ردعمل میں کیے گئے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی انسدادِ دہشت گردی حکمتِ عملی کے نویں جائزے کے دوران پاکستان نے افغانستان میں موجود جدید اسلحے کے ذخائر اور دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغان طالبان کو اپنے بین الاقوامی وعدوں پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے تاکہ خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

امریکا نے اگرچہ مذکورہ قرارداد کے مسودے پر تکنیکی بنیادوں پر اختلاف کرتے ہوئے اس کے خلاف ووٹ دیا، تاہم واشنگٹن نے واضح کیا کہ یہ مؤقف پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون یا دہشت گردی کے خلاف اس کے حقِ دفاع کی حمایت پر اثرانداز نہیں ہوتا۔

بیان میں اس بات کا بھی حوالہ دیا گیا کہ فروری 2026 میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے دوران بھی امریکی حکام نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Advertisement
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • an hour ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 14 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 18 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 6 minutes ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
Advertisement