بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حالیہ تین دہشت گرد کارروائیوں میں مجموعی طور 58 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا

.jpeg&w=3840&q=75)
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ تین دہشت گرد کارروائیوں میں مجموعی طور پر 42 افراد شہید ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز کے دوران 58 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا اور صوبے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔
ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں نے منگی ڈیم، کوئٹہ واٹر سپلائی پمپنگ اسٹیشن اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کا مقصد بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو نقصان پہنچانا تھا، کیونکہ دشمن عناصر پاکستان کی ترقی اور استحکام برداشت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے پیچھے بھارت کا کردار ہے اور فتنہ الہندوستان دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت مختلف دہشت گرد گروہ بھی ان کارروائیوں میں ملوث ہیں اور بیرونی سرپرستی کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے چار دہشت گردوں میں سے تین افغان شہری تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شواہد دہشت گرد نیٹ ورکس کے سرحد پار روابط کی نشاندہی کرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنا کر عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ریاست ایسے تمام عزائم ناکام بنائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ "دنیا میں کوئی ایسی طاقت پیدا نہیں ہوئی جو ریاستِ پاکستان کو نقصان پہنچا سکے یا اسے شکست دے سکے۔" انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ہر قیمت پر ملک کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن پاکستان کے بچوں، نوجوانوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر خوف پھیلانا چاہتا ہے، لیکن یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "جو جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی ہے، اس میں ان شاء اللہ پاکستان حق اور سچ کے ساتھ کھڑا رہے گا اور کامیابی پاکستان کی ہوگی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور پشت پناہی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور ریاست پاکستان ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 17 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 17 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 14 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 20 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 14 گھنٹے قبل



