Advertisement

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبربرقرار ہے، اس کے علاوہ سری لنکا کے کمیندو مینڈس دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپربراجمان ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 8th 2026, 5:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہفتہ وار پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبربرقرار ہے، اس کے علاوہ سری لنکا کے کمیندو مینڈس دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپربراجمان ہیں۔

ٹاپ ٹین ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں ہے۔

ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز 14 درجے ترقی کے بعد49 ویں نمبرپرآگئے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیزکےشائےہوپ 6 درجےترقی کےبعد 51 نمبر پر موجود ہیں۔

 
 
Advertisement