لو جہاد کے الزامات، فتوے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد عامر خان نے پہلی بار اہلیہ کے مذہب اور اپنے خاندان کے بارے میں کھل کر بات کی

ویب ڈیسک: لو جہاد کے الزامات، فتوے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد عامر خان نے پہلی بار اہلیہ کے مذہب اور اپنے خاندان کے بارے میں کھل کر بات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک وزیر نتیش رانے کی جانب سے عامر خان کی شادیوں کے تناظر میں انہیں ’لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر‘ قرار دیا گیا تھا۔
ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو انتہا پسند رہنما جگد گرو پرمہنس آچاریہ نے عوامی سطح پر وزیر نتیش رانے کے بیان کی حمایت کی اور دعویٰ کیا کہ عامر خان کی ہندو خواتین سے شادیوں کا مقصد لو جہاد کو فروغ دینا تھا، یہ بات محض الزام نہیں بلکہ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ہندو انتہا پسند رہنما نے عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کے لیے 5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان اور قتل کرنے والے شخص کو قانونی اخراجات برداشت کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد عامر خان نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں اپنی تیسری بیوی کے مذہب سے متعلق بات کی اور بتایا کہ ان کی تیسری بیوی گوری اسپرٹ ہندو نہیں بلکہ وہ ایک عیسائی خاتون ہیں۔
عامر خان نے کہا کہ ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ نے بھی شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا، اسی طرح گوری اسپرٹ نے بھی مذہب تبدیل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں ہمیشہ مختلف مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے اور مذہب کبھی بھی رشتوں کے درمیان رکاوٹ نہیں بنا۔
اداکار نے ان پر لگائے گئے "لو جہاد" کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام شادیاں قانونی طور پر رجسٹرڈ ہوئیں اور کسی بھی موقع پر مذہب کی تبدیلی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ایسے الزامات مزید غیر منطقی محسوس ہوتے ہیں۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 18 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 16 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 18 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل






