اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر عکس بند ہونے والے ڈرامے میں جاوید شیخ، نیئر اعجاز اور دیگر معروف فنکار شامل

لاہور: برطانیہ میں مقیم پاکستانی پروڈیوسر صمد عارض کی نئی ڈرامہ سیریل "جدائی" کی شوٹنگ کامیابی سے مکمل ہوگئی۔
ڈرامہ Emberline Studio Ltd کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جبکہ اس کی عکس بندی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف خوبصورت مقامات پر کی گئی۔
صمد عارض اس سے قبل بھی متعدد کامیاب پروڈکشنز پیش کر چکے ہیں اور بطور پروڈیوسر اپنی منفرد صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
ڈرامہ "جدائی" کی کاسٹ میں سینئر اداکار جاوید شیخ، نیئر اعجاز، فرحان قریشی، عکاشہ گل سمیت دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔
صمد عارض نے ڈراموں کے علاوہ موسیقی کے شعبے میں بھی نمایاں کام کیا ہے۔ انہوں نے معروف گلوکار ملکو، مظہر راہی، واجد علی بغدادی اور حمیرا ارشد کے ساتھ مختلف میوزک پروجیکٹس تیار کیے، جن میں KAB G Productions نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر صمد عارض کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور بین الاقوامی معیار کے ڈرامے، فلمیں اور میوزک پروجیکٹس پیش کرنا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ "جدائی" اپنی منفرد کہانی، معیاری پروڈکشن اور باصلاحیت فنکاروں کی عمدہ اداکاری کے باعث ناظرین کی بھرپور پذیرائی حاصل کرے گا اور پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک قابلِ قدر اضافہ ثابت ہوگا۔

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 8 hours ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 12 hours ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 12 hours ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 8 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 2 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 8 hours ago
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 2 days ago

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 2 days ago

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 2 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 10 hours ago



