Advertisement
تفریح

انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

اشتیاق احمد کے مقبول جاسوسی کردار کو پاکستانی و عالمی فنکاروں کے ساتھ جدید فلمی انداز میں پیش کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 28th 2026, 9:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

کلچرل رپورٹرسے

لاہور : معروف اداکار احد رضا میر اور عمیر رانا کی نئی فلم، جبکہ نامور مصنف اشتیاق احمد کے مقبول جاسوسی کردار انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم ’’IJ: The Secret Parchment‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ٹریلر میں انسپکٹر جمشید اور ان کے خاندان کو ایک پراسرار کیس میں الجھتے دکھایا گیا ہے، جس میں راز، خطرات اور جاسوسی کی کہانی نمایاں ہیں۔ فلم کی کہانی ایک پراسرار پارچمنٹ کے گرد گھومتی ہے، جس کے راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش کے دوران کئی نئے سوالات جنم لیتے ہیں۔

اشتیاق احمد کے جاسوسی ناولز پڑھنے والی نسل کے لیے انسپکٹر جمشید ایک یادگار کردار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کرداروں کو فلم کے ذریعے پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ناظرین تک پہنچانا ایک منفرد اور قابلِ ذکر کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد عدنان بٹ کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جمشید ہمارا اپنا ہیرو ہے، جسے اب عالمی سطح پر متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشتیاق احمد نے کئی دہائیاں قبل جس تخیلاتی دنیا کی بنیاد رکھی، اسے آج جدید فلمی انداز میں آگے بڑھانا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

فلم کے اسکرین رائٹر ایرک برگ نے کہا کہ انسپکٹر جمشید اب صرف کسی ایک ملک کا کردار نہیں بلکہ پوری دنیا کے ناظرین کے لیے ہے۔

ہدایت کار فہد نور کے مطابق فلم میں جاسوسی اور ایکشن کے ساتھ خاندان اور انسانی جذبات کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

فلم میں عمیر رانا انسپکٹر جمشید، احد رضا میر بہزاد، فاران طاہر زرفر برکی، آصف رضا میر خان رحمان اور جاد حدید انسپکٹر اکرام کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ انوشے عباسی مسز جمشید کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی کاسٹ میں اورلی شوکا، کیسی شینن، احمد حرقوس، الائن حرقوس اور راول عمران شامل ہیں۔

فلم کی عکسبندی متحدہ عرب امارات میں کی گئی ہے، جبکہ ایکشن ڈائریکشن کی ذمہ داری جارج کربی نے انجام دی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری فہد نور نے کی ہے۔

فلم Dot Republic Media اور CreatorsOne Studios FZ کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے، جبکہ Walnut Media بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

فلم میں پاکستانی اور بین الاقوامی فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کی مشترکہ کاوش سے ایک معروف پاکستانی جاسوسی کردار کو عالمی سنیما کے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 12 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 7 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 7 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 10 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • ایک دن قبل
Advertisement