Advertisement

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلیشیئر ٹوٹنے سے نیپال میں تباہ کن سیلاب آیا جس نے بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر سمیت انسانی جانوں کو نقصان پہنچایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 25 days ago پر Sep 4th 2026, 2:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

ویب ڈیسک: نیپال میں حالیہ بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور ہائیڈرو پاور منصوبے کی ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلیشیئر ٹوٹنے سے نیپال میں تباہ کن سیلاب آیا جس نے بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر سمیت انسانی جانوں کو نقصان پہنچایا۔

نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس دوران ہائیڈرو پاور منصوبے کی ٹنل سے 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کو  9 روز بعد ٹنل سے زندہ نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نیپالی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرو پاور منصوبے کی ترشولی 3 اے سرنگ میں مزید افراد کے زندہ ہونے کا امکان ہے، تباہ کن سیلاب کے باعث ہائیڈرو پاور منصوبوں کی سرنگوں میں کم از کم 900 افراد پھنس گئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اب تک 1 ہزار  252 افراد ہلاک اور 4 ہزار 200 سے زائد لاپتہ ہیں جبکہ تبت میں سیلاب سے 21 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 541 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 11 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 6 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement