Advertisement
تفریح

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کے الزام میں تین افراد راجستھان سے گرفتار کرلیے گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 دن قبل پر اکتوبر 19 2026، 4:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کے الزام میں تین افراد راجستھان سے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ملزمان ٹرین کے ذریعے فرار ہورہے تھے اور پولیس نے ملزمان کو کوٹا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق ریاست ہریانہ اور ایک کا بہار سے ہے جب کہ ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے بتایا جاتا ہے۔ 

واضح رہے  کہ ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا تھا جب وہ فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد روانہ ہورہے تھے۔

فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے تھے جب کہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ 

Advertisement