Advertisement
پاکستان

کورونا کی چوتھی لہر ، لاہور کے سرکاری ہسپتال بھی لپیٹ میں آگئے

لاہور : ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا زور بڑھنے لگا ، صوبائی دارالحکومت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے مسیحا بھی مہلک وباکی لپیٹ میں آگئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 6th 2021, 4:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کورونا کی چوتھی لہر ، لاہور کے سرکاری  ہسپتال بھی لپیٹ میں آگئے

جی این این کے مطابق ملک میں   کورونا کی چوتھی لہر سنگین شکل اختیار کرنے لگی ہے اور مہلک وبا سے اب ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی محفوظ نہیں ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے چار اسپتالوں میں 22 ڈاکٹرز، 13 نرسز اور 9 پیرامیڈیکس کورونا کا شکار ہوگئے ۔  میو اسپتال کے 10 ڈاکٹرز 6 نرسز 3 پیرامیڈیکس  میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ   جنرل اسپتال کے 5 ڈاکٹرز 4نرسز  اور دو پیرامیڈیکس کوورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔ اسی طرح  جناح اسپتال کے 4 ڈاکٹرز ، 2 نرسز اور  2 پیرامیڈیکس کا  کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔  سروسز اسپتال کے تین ڈاکٹرز ایک نرس اور 2پیرامیڈیکس بھی مہلک وبا کا شکار ہوگئے ۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق  گزشتہ روز لاہور میں 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ  سمیت صوبہ بھر میں ٹوٹل 18 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,173 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،096 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ60ہزار 494ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 122افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی لہر  تیز ، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران  مزید 60 افراد انتقال کر گئے جبکہ 5ہزار 661کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق  ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار635ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ53ہزار660ہوگئی ہے ۔

Advertisement