اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 5اگست 2019کے بھارت کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 24 ماہ ہوگئے ،کشمیروں کی لازوال اور عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول میں کشمیریوں کے ناقابل شکست آہنی عزم کو سلام پیش کرتے ہیں،جموں وکشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قانون کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے کشمیری عوام کی منفرد شناخت ختم کرنے کی کوشش کی ہے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت غیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی کوشش سے وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کچلنے کے زعم میں مبتلا تھا ،بھارت یہ بھی سمجھتا تھا کم از کم کشمیریوں کو جائز استصواب رائے کے حق پر سمجھوتہ کرنے پرمجبور کرسکتا ہےان دونوں عزائم میں بھارت بری طرح ناکامی سے دوچار ہواہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات کو پاکستان، کشمیری اور عالمی برادری مسترد کرچکے ،بھارتی جبرواستبداد بلاروک ٹوک جاری ہے،بے گناہ کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتیں، اظہار رائے کی آزادیوں پر عائد بدترین قدغنیں، جعلی مقابلے، تلاشی اور چھاپے روز کا معمول ہیں ۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران اذیت ، تشدد اور ہلاکتیں، جبری گمشدگیاں، کشمیری قیادت اورنوجوانوں کی قید وبندکی صعوبتیں، پیلٹ گنز کا بہیمانہ استعمال، بھارتی مظالم عام ہیں ،کشمیرگھروں اور املاک کی تباہی و مسماری اور غلام بنانے کے دیگرمذموم ہتھکنڈوں کا استعمال بھارتی مظالم میں شامل ہے،انسانیت کے خلاف ان تمام جرائم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل کرنے میں قطعی طورپر ناکام رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیمیں، عالمی میڈیا اور سول سوسائیٹی بھارت سے ظلم کے خاتمہ کا مطالبہ کرچکی ہیں ،عالمی رہنماوں اور اراکین پارلیمان نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا،خطے کے ڈیڑھ ارب لوگوں کا یہ حق ہے کہ وہ امن اور خوشحالی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے خلاف جرائم پر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے،اورمطالبہ کرے کہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات واپس لے،سیاہ قوانین کو کالعدم، انسانی حقوق کی ہر قسم کی خلاف ورزیاں اور غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی بند کرے۔
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 9 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 8 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 6 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 4 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 4 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 7 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 2 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 6 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل