Advertisement
پاکستان

بھارت نے 9لاکھ فوج کیساتھ کشمیریوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے : وزیر اعظم آزادکشمیر

مظفر آباد : وزیر اعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ بھارت نے 9لاکھ فوج کیساتھ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 6th 2021, 5:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت نے 9لاکھ فوج کیساتھ کشمیریوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے : وزیر اعظم آزادکشمیر

تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کے حوالے سے آزادی چوک مظفر آباد میں کشمیریوں کا دھرنا جاری ہے ،دھرنے میں بڑی تعداد میں کشمیری خواتین اوربچے شریک ہیں ۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان کشمیریوں کے سفیر  ہیں اور اپنا حق ادا کر رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان ایک جراتمند اور بہادر شخص  ہیں ۔

دوسری جانب صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت  کشمیر میں ہندوؤں کو لا کر بسا رہا ہے،بھارت کشمیریوں سے ان کی زمینیں چھین رہا ہے ۔

Advertisement