تہران : ایران کے نومنتخب صدر ابراہيم رئيسی نے عہدے کا حلف اٹھا ليا ہے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ابرہیم رئیسی نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے الیکشن کامیابی کی توثیق کے دو دن بعد عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ابراہیم رئيسی باسٹھ فيصد ووٹ حاصل کر کے جون ميں ہونے والے انتخابات ميں کامياب رہے تھے۔
تقريب سے اپنے خطاب ميں ایرانی صدررئيسی نے کہا تھا کہ اقتصادی بحران سے نمٹنا، بڑھتی ہوئی افراط زر پر کنٹرول کرنا اور کرپشن کا خاتمہ ان کی اولين ترجيحات ميں شامل ہيں۔ ابراہیم رئیسی پر امریکا نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ۔
ابراہیم رئیسی نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی مقابلتاً اعتدال پسند تھے مگر رئيسی سخت گير نظريات کے حامل ہيں۔ صدر رئیسی جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں لیکن مذاکرات میں ان کا موقف سخت ہوگا۔
عہدے کا حلف لینے سے پہلے ابراہیم رئیسی نے 73 ملکوں کے 115 عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جو حلف برداری کی تقریب میں مدعو تھے ۔

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کرنے کی منظوری
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی
- 2 منٹ قبل

بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان،کتنے فیصد امیدوار کامیاب ہوئے؟
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: شاہ ریز کے بعد علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے ریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روزہ اضافے کے بعد سونا پھر سستا
- 3 گھنٹے قبل

دنیا کا سب سے وزنی قیدی جیل انتظامیہ کے لیے سر درد بن گیا
- 3 گھنٹے قبل

دورہ چین کے دوران شہباز شریف اور نریند ر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے خوشخبری، صوبائی حکومت 21 نئی بسیں چلانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

عدالت نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا
- 3 گھنٹے قبل