پاکستان
وزیر اعظم اور آرمی چیف کے مابین ملاقات، ملک میں امن و امان پر بات چیت
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں میں ملکی داخلی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ ملک میں امن و امان پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ افغان پالیسی پر مشاورت ،پاکستان پر امن افغان کا خواہش مند ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان کے داخلی معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پر امن افغانستان کیلیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
علاقائی
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع
ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
حلقہ کے 34 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات سمیت سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر خان مری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
تجارت
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی
فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2562 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
حملے کے وقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی
غزہ میں تقریباً 44 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنیوالے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم پھینکے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے قیساریہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر 2 فلیش بم پھینکے گئے، جو انکے صحن میں آکر گرے تاہم اسوقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھے۔
واقعہ کے بعد اسرائیل کی اسپیشل پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنمے بیان میں کہا کہ یسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے، یہ ناقابل یقین ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم جنہیں ایران اور اس کے ایجنٹ قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اندر سے بھی ایسی دھمکیوں کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس 22 اکتوبر کو بھی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرونز نے حملہ کیا تاہم وہ اسوقت بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
دنیا ایک دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر