لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، جہلم اور پنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور بارش ہوئی۔ بارش اور تیز ہوا کےباعث متعددفیڈرزٹرپ کرگئے،کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور کے علاقوں باٹا پور، بادامی باغ،ایئرپورٹ اورتاج باغ ، داتا گنج بخش ٹاؤن ،گڑھی شاہو،مغل پورہ ،کوٹ لکھپت سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے فیصل آباد اور گردونواح میں آج مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج صبح کچھ بڑے شہروں کا درجہ حرارت یوں ہے ۔ اسلام آباد اور لاہور 23 ڈگری سینٹی گریڈ ، کراچی28 ، پشاور26 ، کوئٹہ 24 ، گلگت 18، مظفر آباد20 اور مری 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago





