کراچی :وزیر اعظم عمران خان نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ( شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم) بحری جہازوں کو اٹھانے اور منتقل کرنے کے نظام کا افتتاح کردیا ۔


تفصیلات کے مطابق کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم کراچی شپ یارڈ میں منعقدہ شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کی افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزراء اسد عمر، علی حیدر زیدی اور زبیدہ جلال بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں آگے بڑھ رہا ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم سے کم ہو گیاہے لیکن معیشت کی ترقی سے اس پر دباؤ بڑھ رہا ہے، ہمیں برآمدات بڑھانے، منی لانڈرنگ روکنے پر توجہ دینی ہے ، بیرون ملک پاکستانی بینکنگ چینل سے اپنی رقوم بھیجیں، ہم خود انحصاری کے راستے پر گامزن ہو گئے ہیں، شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کی تنصیب سے جہازرانی کی صنعت ترقی کرے گی اور معیشت کو فائدہ ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو چکی ہے ۔کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم سے کم ہو گیاہے۔ اب چیلنج یہ ہے کہ جیسے جیسے معیشت بہتر ہو گی کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ بڑھے گا۔ وزیراعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس منصوبے سے پاکستان ڈالر کمائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت برآمدات بڑھانے اور منی لانڈرنگ روکنے پرتوجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں پرزور دیا کہ اپنی ترسیلات بینکنگ چینل سے بھیجیں ۔ ماضی میں صاحب اقتدار لوگ پیسے چوری کر کے باہر بھیجتے تھے ہم نے اس سلسلہ کو روکنا ہے اور خود انحصاری پر توجہ دینی ہے اور ہم اس راستے پر گامزن ہو چکے ہیں۔
اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔وزیر اعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں کراچی ٹرانسمیشن پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں سون میانی کے ساحل کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے اور مہم کے شرکاء اور مقامی افراد سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سسٹم کی تنصیب سے بڑے بحری جہازوں اور ایک ہی وقت میں 12 جہازوں کی مرمت ممکن ہو سکے گی اور جہاز رانی کی صنعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 12 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 18 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 18 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 14 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 17 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

