'سوشل میڈیا پر ریاست مخالف ٹرینڈزکو بھارت اور افغانستان سے سپورٹ کیا جارہا ہے '
اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز کے پیچھے سب سے زیادہ بھارت ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی، سوشل میڈیا کا2سال کاڈیٹاجمع کیاگیاہے، پی ٹی ایم نے150ٹرینڈز پاکستان کیخلاف چلائے۔
وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شروعات پی ٹی ایم نے کی اور بھارت سے حمایت ملی، پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز کے پیچھے سب سے زیادہ بھارت ہے۔ بلوچستان سے متعلق 14اگست 2020کوایک ٹرینڈ چلایاگیا،افغانستان سے بھی پاکستان کے خلاف ٹرینڈز میں حصہ ڈالاجاتاہے۔
مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے،پاکستان کوانفارمیشن وارفیئر کاسامنا ہے جس کو اعدادوشمار سے ثابت کیا، پاکستانی کسی بھی ٹرینڈ کا حصہ بننے سے پہلے ٹرینڈ کی تحقیق کریں، میٹنگ ہوئی ہے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔
مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی ہو اس پر یقین نہ کیا جائے، ہمارے سیکیورٹی ادارے اور حکومت متحرک ہے، مہم میں جو بھی ملوث ہیں انہیں بے نقاب کریں گے۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ناکامی کاملبہ پاکستان پرڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، افغانستان میں ناکامی سے خودکوبچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 2 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 19 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 21 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 21 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 19 hours ago




